ہفتہ 29 نومبر 2025 - 17:23
ایم ڈبلیو ایم عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے/ سیاست عبادت بن سکتی ہے: علامہ احمد اقبال رضوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے دورۂ بہارہ کہو کے موقع پر پاراچنار سے آئے ہوئے مؤمنین اور عمائدین سے ملاقات کی؛ ملاقات میں موجودہ ملکی و قومی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر مفصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے دورۂ بہارہ کہو کے موقع پر پاراچنار سے آئے ہوئے مؤمنین اور عمائدین سے ملاقات کی؛ ملاقات میں موجودہ ملکی و قومی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر مفصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان اس وقت پوری قومی بصیرت کے ساتھ سیاسی میدان میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور اگر سیاست کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہو تو وہ عبادت کے درجے میں آتی ہے، لیکن اگر سیاست کو طاقت، اقتدار یا کرپشن کے حصول کا ذریعہ بنایا جائے تو ایسی سیاست نہ اخلاقاً درست ہے اور نہ ہی شرعاً قابلِ قبول ہے۔

انہوں نے وحدت المسلمین کے چیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور رکنِ قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی کارکردگی کو مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں ایسے باکردار، باہمت اور محبِ وطن نمائندوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے تو ملک میں مثبت اور بامقصد تبدیلی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں اور قومی مسائل کے حل میں نمایاں پیش رفت ممکن ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha